جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

آر ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی کل بحال ہو جائے گی، حماد اظہر

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کل تک آر ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی بحال ہو جائے گی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ جہاز کی تبدیلی کا کام بدھ 30جون کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا…

اسلام آباد: بہن بھائی پر تشدد کرنیوالے 2 پولیس اہلکار معطل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں نو عمر بہن بھائی پر تشدد کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقہ میں پولیس اہلکار کے تاجر پر تشدد کے معاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر واقعے…

اسلام آباد: مثبت کورونا کیسز میں پھر اضافہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 73 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد دارالحکومت میں کورونا کے مثبت…

کوئٹہ، ایئر پورٹ روڈ کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج

کوئٹہ میں گزشتہ رات ایئر پورٹ روڈ کے قریب ہوئے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کا مقدمہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل ، ایکسپلوژ و ایکٹ سمیت…

آزاد کشمیر :علی امین گنڈاپور 4 دن لائٹ نہ جانے کی وجہ بن گئے

آزاد کشمیر میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کی انتخابی مہم شہریوں کے لئے سکون اور ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بن گئی،  کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے محکمہ برقیات کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر کے 4 روزہ دورے کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی…

وزیرِاعظم کی پھر FBR کی تعریف

وزیرِاعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن پر برس پڑے کہا کہ خود کو جمہوری کہنے والے فوج کو کہہ رہے ہیں کہ حکومت کو گرا دو، مافیاز کی خواہش ہے کہ کسی نہ کسی طرح حکومت…

لاہورسمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران

لاہورسمیت پنجاب بھر میں بجلی بحران جاری ہے، لاہور الیکٹرک پاور کمپنی (لیسکو)میں شارٹ فال 2 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا ہے۔لیسکو حکام کے مطابق شہروں اور دیہات میں غیر اعلانیہ کئی گھنٹےکی لوڈشیڈنگ جاری ہے، لاہور شہر میں گرڈ اسٹیشنز اوور لوڈڈ…

عوام بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں، بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کرپشن کاخاتمہ اور بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں،لوگ چاہتےہیں کہ ملک لوٹنےوالوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرپٹ عناصرنے ملک و قوم کو ناقابل…

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 2 درجن اموات، کل ہلاکتیں 22345

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار…

لاہور: تیز رفتار کار الٹ گئی، 5 افراد زخمی

لاہور کے جیل روڈ انڈر پاس کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔کراچی کے علاقے کورنگی میں مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے…

کراچی: اورنگی سے 40 ڈکیتیاں مارنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے 40 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کر لیا ہے۔کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب 3 ملزمان کو…

ضمنی الیکشن،پی پی 38 کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں انتخابی نشان الاٹ کردیے، حلقے میں پولنگ 28 جولائی کو ہوگی ۔الیکشن کمیشن کی حتمی فہرست کے مطابق پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی،…

لاہور:ایڈیشنل سیشن ججزکا سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

لاہور میں ایڈیشنل سیشن ججوں کے تین رکنی وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور اتھارٹی کی ورکنگ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ججوں کے وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسر کامران خان نے بریفنگ دی، انہیں مختلف…

امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں آج پہنچیں گی

امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ امدادی خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق بیرون ممالک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق جلد حکمت عملی طے کی جائے گی۔ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں رواں ماہ ملنے کی…

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور میں 46، اسلام آباد43، لاہور اور جموں میں 42، کوئٹہ 37، کراچی میں 36، گلگت میں 35 اور…

امریکا کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ چل بسے

امریکا کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ سابق صدر جارج بش جونیئر کے دور میں وزیر دفاع تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ رمزفیلڈ کے اہلخانہ کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ڈونلڈ رمزفیلڈ…

فلوریڈا، عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں

فلوریڈا میں عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں، اس طرح ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔عمارت کے ملبے کے نیچے مزید 147 افراد موجود ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ 13 منزلہ عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے سبب…

قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس آج ہوگا

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اِن کیمرہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس آئی ملکی داخلی صورتِ حال کے علاوہ افغانستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔آج سہ پہر 3 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت…

حکومت انتخابی اصلاحات چاہتی ہے تو الیکشن کمیشن میں آئے، رانا ثناء

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات چاہتی ہے تو الیکشن کمیشن میں آکر بیٹھے۔پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ ہم براہ راست حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں…

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بلاول بھٹو کی تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ عوام دشمن بجٹ کا پہلا نتیجہ قوم کو موصول ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے سلیکٹڈ…