بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور میں 46، اسلام آباد43، لاہور اور جموں میں 42، کوئٹہ 37، کراچی میں 36، گلگت میں 35 اور لیہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.