بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت انتخابی اصلاحات چاہتی ہے تو الیکشن کمیشن میں آئے، رانا ثناء

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات چاہتی ہے تو الیکشن کمیشن میں آکر بیٹھے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ ہم براہ راست حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں کیونکہ ہمیں ان پر اعتبار نہیں ہے۔

اسی پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ 49 میں سے 40 انتخابی اصلاحات وہی ہیں جن پر گزشتہ اسمبلی میں اتفاق ہوچکا تھا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو حکومت پر اعتماد نہیں تو میڈیا کے سامنے مذاکرات کرلے۔

اس سے پہلے اسپيکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی ، جس میں اپوزیشن رہنماؤں کو اجلاس میں ہنگامہ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ 1970 کے بعد سارے انتخابات متنازع ہوئے، ضمنی اور سینیٹ کے الیکشن پر بھی تنازع ہوا، اصلاحات نہیں کریں گے تو ہر الیکشن میں ایسا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.