بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپان: صرف خواتین کے جوتے چرانے والا منفرد چور

جاپان میں خواتین کے جوتے چراکر تسکین حاصل کرنے والا منفر چور دوبارہ پکڑا گیا۔

10 جون کو جاپانی پولیس نے 139 جوتوں کے جوڑے جس میں نرسوں کے شوز، اونچی ہیل کے پمپیز اور سینڈلز شامل تھیں ایک بلو ٹرپ پر بچھا کر اس پر سجا رکھے تھے تاکہ ان کے مالکان انھیں دیکھ سکیں۔

 پولیس نے ایک 47 سالہ آفس ورکر کو اس الزام میں پکڑا تھا، تین ماہ قبل بھی یہ ایک دفتر میں غیر قانونی طور پر داخل ہوکر 500 ین کا ایک سینڈل کا جوڑا چرا چکا تھا۔

تاہم اس دفتر میں خواتین کے شوز چوری ہونے کی شکایات کے بعد کیمرے نصب کیے گئے تھے جس سے اس کی یہ حرکت ریکارڈ ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری ممکن ہوئی، ملزم نے پولیس کو اپنے اقبال بیان میں کہا کہ اسے بچپن سے ان جوتوں سے خصوصی رغبت تھی جنھیں خواتین پہنتی ہیں۔ 

جبکہ اس کے گھر کی تلاشی سے پولیس کو 139 جوتوں کے پیئرز ملے جن میں سے 77 نرسوں کے شوز تھے جسے اس نے کارڈ بورڈ کے ڈبوں میں پیک کررکھے تھے۔

اسکے علاوہ پولیس کو ایک نرس کا سوٹ، ایک کالا سوئٹر اور دو جوڑے اسٹاکنگز کے بھی ملے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ سالوں سے یہ حرکت کررہا ہے اور سات برس پہلے بھی پکڑا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.