بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ چل بسے

امریکا کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ سابق صدر جارج بش جونیئر کے دور میں وزیر دفاع تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ رمزفیلڈ کے اہلخانہ کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ڈونلڈ رمزفیلڈ کے دور میں افغانستان اور عراق جنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔ عراق کی ابو غریب جیل اور گوانتاناموبے میں قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات کے سبب رمزفیلڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.