بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بلاول بھٹو کی تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ عوام دشمن بجٹ کا پہلا نتیجہ قوم کو موصول ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے عزائم بےنقاب کردیے ہیں۔ بجلی، گیس سمیت تمام اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوں گی، وزیراعظم اوگرا کی آڑ میں عوام پر وار کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک معاشی ترقی کررہا ہے تو اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ 15دن کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پیٹرول 2 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.