بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں آج پہنچیں گی

امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ امدادی خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق بیرون ممالک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق جلد حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں رواں ماہ ملنے کی توقعات ہیں جبکہ فائزر، ایسٹرازینیکا کی اسلام آباد میں قلت کے باعث بیرون ملک جانے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.