بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: اورنگی سے 40 ڈکیتیاں مارنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے 40 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب 3 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے ملزم محمد حسین کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزم ڈکیتی اور لوٹ مار کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم محمد حسین کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔

کراچی میں فیروز آباد پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر کورٹ سے مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، ایک 30 بور پستول، 15 گولیاں، 21 موبائل فون، ایک موٹر سائیکل، نقدی اور طلائی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم نے اپنے ساتھیوں بلال اور راحیل کے ساتھ مل کر اورنگی ٹاؤن اور سائٹ میں خواتین سے زیورات اور پرس چھینے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.