بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی الیکشن،پی پی 38 کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں انتخابی نشان الاٹ کردیے، حلقے میں پولنگ 28 جولائی کو ہوگی ۔

الیکشن کمیشن کی حتمی فہرست کے مطابق پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ نون اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں سمیت 5 امیدوار میدان میں ہیں۔

پی ٹی آئی کے احسن سلیم، نون لیگ کے طارق سبحانی، ٹی ایل پی کے فہیم مشتاق سمیت 5 آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.