بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِاعظم کی پھر FBR کی تعریف

وزیرِاعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن پر برس پڑے کہا کہ خود کو جمہوری کہنے والے فوج کو کہہ رہے ہیں کہ حکومت کو گرا دو، مافیاز کی خواہش ہے کہ کسی نہ کسی طرح حکومت گرا دی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ سال ایف بی آر نے 4 ہزار 691 ارب روپے کے ٹیکس کی وصولی کی تھی، رواں سال ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا ہے۔

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف بی آر کی کارکردگی ثبوت ہے کہ معیشت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مضبوط ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.