بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہورسمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران

لاہورسمیت پنجاب بھر میں بجلی بحران جاری ہے، لاہور الیکٹرک پاور کمپنی (لیسکو)میں شارٹ فال 2 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق شہروں اور دیہات میں غیر اعلانیہ کئی گھنٹےکی لوڈشیڈنگ جاری ہے، لاہور شہر میں گرڈ اسٹیشنز اوور لوڈڈ ہیں جس سےٹرپنگ مسائل کا سامنا ہے۔

حکام کاکہنا ہے کہ لاہور کے کئی علاقوں میں دن بھر وقفے وقفے سے بجلی بند کی جا رہی ہے۔

وزارت پاورحکام نے بتایا کہ تربیلا میں پانی کی کمی، پاور سروسز کو گیس، تیل نہ ملنے سے لوڈشیڈنگ بڑھی ہے، آئندہ دو تین روز میں صورت حال بہتر ہو جائے گی۔

پاور حکام کاکہنا ہے کہ گرمی سےطلب کئی گنا بڑھی لیکن حالات قابو میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.