بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ، ایئر پورٹ روڈ کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج

کوئٹہ میں گزشتہ رات ایئر پورٹ روڈ کے قریب ہوئے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کا مقدمہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل ، ایکسپلوژ و ایکٹ سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس کے…

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایئر پورٹ روڈ کےقریب دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.