بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: بہن بھائی پر تشدد کرنیوالے 2 پولیس اہلکار معطل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں نو عمر بہن بھائی پر تشدد کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقہ میں پولیس اہلکار کے تاجر پر تشدد کے معاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری میں کانسٹیبل عمرقصور وار قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے آبپارہ میں نو عمر بہن بھائی پر تشدد کرنے والے دونوں اہلکاروں کو معطل کیئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایس ڈی پی او اس واقعے کی شفاف انکوائری کر رہے ہیں۔

پولیس تشدد سے ملزم کی ہلاکت کے معاملے میں عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر( ایس ایچ او ) کا 5 روزہ ریمانڈ جاری کردیا ۔

دوسری جانب تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے بیٹے احسن حسین کو موٹر سائیکل سے پیٹرول نکالنے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھائی کو چھڑوانے کے لیے بہن آئی تو پولیس اہلکاروں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.