بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آر ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی کل بحال ہو جائے گی، حماد اظہر

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کل تک آر ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی بحال ہو جائے گی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ جہاز کی تبدیلی کا کام بدھ 30جون کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے،آر ایل این جی کی 40فیصد فراہمی شیڈول سے دو دن پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہاکہ ہمارا ٹارگٹ ہے کہ کل تک آر ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی ہو جائے ۔

اس سے قبل حماد اظہر نے اپنے ایک اور سوشل میڈیا پیغام میں معیشت کے حوالے سے کہا تھا کہ حکومت نے گردشی قرض کے معاملے پر کامیابی سے قابو پالیا ہے، مالی سال 21-2020 میں گردشی قرض میں صرف 177 ارب روپے اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے مالی سال میں یہ اضافہ 538 ارب روپے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.