جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ کابینہ کا شہید پولیس اہلکاروں کا معاوضہ پنجاب کے برابر کرنے کا فیصلہ

سندھ کابینہ نے شہید پولیس اہلکاروں کا معاوضہ پنجاب حکومت کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت ایک کروڑ روپے شہید اہلکار کے ورثاء کو دیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ…

شام: سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے دھماکا، 2 فوجیوں سمیت 3 افراد ہلاک

شام کے جنوبی صوبے درا میں دھماکے سے ایک صحافی اور دو فوجیوں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔شامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شامی فوج کے دو اہلکار اور مقامی چینل کا ایک رپورٹر بھی شامل ہے۔ دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے کیا گیا…

وفاقی کابینہ کے آخری اجلاس میں مریم اورنگزیب کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے آخری اجلاس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےکہا کہ 16 ماہ میں وزراء نے اپنی وزارتوں اور مریم اورنگزیب نے سب وزارتوں کیلئے کام کیا،…

5 سال اسمبلی میں جو ہوا باعث شرم ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 5 سال اسمبلی جو میں ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے، ہم نے سبق نہیں سیکھا جو سیکھنا چاہیے تھا۔شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں جو فرنٹ سیٹ پر…

ناروے میں بارشوں کے بعد 5 دہائیوں کا بدترین سیلاب

ناروے میں کئی روز کی بارشوں کے بعد پانچ دہائیوں کا بدترین سیلاب آگیا، جس کی وجہ سے دریا اور ندیاں 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔دریاؤں کے بند ٹوٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، مزید سیلاب کی…

15 ماہ میں وزیراعظم کو ملنے والے تمام قیمتی تحائف نیلام کرنے کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ تحائف نیلام کرکے رقم یتیم بچوں کی تعلیم اور بہبود پر خرچ کرنے کی ہدایت دے دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران 15 ماہ میں وزیراعظم کو ملنے والے تمام قیمتی تحائف نیلام کرنے کی منظوری دے…

وفاقی حکومت نے جاتے جاتے ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کردی

وفاقی حکومت نے جاتے جاتے ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کر دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ممبر آئل اوگرا زین العابدین قریشی کی دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مختلف شہروں میں پیٹرول…

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ہمارا خون بھی شامل ہے، اپوزیشن لیڈر

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ایوان سے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ہمارا خون بھی شامل ہے۔ ہماری اپوزیشن نہ ہوتی اور چیئرمین پی ٹی آئی موجود ہوتا تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف…

9 مئی واقعہ، ایسے شخص کا چہرہ سامنے آیا جو مفاد کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، خواجہ آصف

قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعہ نے تاریخ کو داغدار کیا۔ ایسے شخص کا چہرہ سامنے آیا جو اپنے مفاد کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں…

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، شیر افضل مروت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہم اٹک جیل پہنچ گئے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا پیغام آیا 6 بج گئے ہیں، ملاقات نہیں ہوسکتی۔شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کا پنشن اور واجبات کی ادائیگی کیلئے احتجاج

اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی پنشن اور بعد از ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی کے مطالبات کی منظوری کیلئے اردو یونیورسٹی کے گلشن اقبال کیمپس میں وائس چانسلر آفس میں احتجاج ریکارڈ کر وایا۔ انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس نے ریٹائرڈ…

آج رات صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ آج رات صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجیں گے۔کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 16ماہ کی مختصر ترین حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا رہا، عوام کی ہر ممکن خدمت…

نوجوان قیادت کو اہلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ذمہ داریاں دی جائیں گی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پنجاب کے صوبائی حلقوں میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کا تقرر کیا گیا اور جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے یوتھ…

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ مشترکہ اجلاس آج شام پانچ بجے ہونا تھا۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے پارلیمنٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا…

کرکٹ ورلڈ کپ کے 9 میچز ری شیڈول، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کو ری شیڈول کرنے کا اعلان کردیا۔پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کے بجائے 14 اکتوبر، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 11 کے بجائے10 اکتوبر کو ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور سری…

کراچی: جڑواں کی جگہ ایک بچے کی حوالگی، اسپتال کیخلاف مقدمہ کی درخواست مسترد

کراچی کی ضلعی عدالت نے جڑواں کی جگہ ایک بچے کی حوالگی کے معاملے پر اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے پہلے ہی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجوع کر…

ایشیاکپ، افغانستان سیریز: پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، سعود، فہیم، طیب شامل

ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم میں فہیم اشرف، طیب طاہر اور ٹیسٹ میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سعود شکیل کو بھی شامل کرلیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اے سی سی…

پلیئنگ الیون کا کام مکی آرتھر اور بابر اعظم کیلئے چھوڑ دینا چاہیے، انضمام الحق

چیف سلیکٹر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ پلیئنگ الیون کا کام مکی آرتھر اور بابراعظم کےلیے چھوڑ دینا چاہیے۔  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شکریہ ادا کرتا ہوں کہ دوبارہ ذمہ داری…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 13 ڈالر کمی کے بعد…

پی پی نے نگراں وزیراعظم کیلئے تصدق جیلانی، جلیل عباس جیلانی کے نام دے دیے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بھی نگراں وزیراعظم کیلئے نام دے دیے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے نگراں وزیراعظم کیلئے دو نام دے دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا نام دیا،  پی پی نے سابق…