جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

سندھ کابینہ کا شہید پولیس اہلکاروں کا معاوضہ پنجاب کے برابر کرنے کا فیصلہ

سندھ کابینہ نے شہید پولیس اہلکاروں کا معاوضہ پنجاب حکومت کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت ایک کروڑ روپے شہید اہلکار کے ورثاء کو دیے جاتے ہیں۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ معاوضہ 2017 سے شہید ہونے والوں کے ورثاء کو دیا جائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا معاوضہ بڑھانے سے سندھ حکومت پر سالانہ 754 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سندھ کابینہ نے کچے میں کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کو 10 ہزار روپے الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔

سیکریٹری داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ کچے کے علاقے میں 4500 پولیس اہلکار کام کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچے میں تعینات اہلکاروں کو الاؤنس دینے سے 540 ملین روپے سالانہ خرچہ آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.