پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

کراچی: جڑواں کی جگہ ایک بچے کی حوالگی، اسپتال کیخلاف مقدمہ کی درخواست مسترد

کراچی کی ضلعی عدالت نے جڑواں کی جگہ ایک بچے کی حوالگی کے معاملے پر اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے پہلے ہی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجوع کر رکھا ہے۔

عدالت میں جڑواں کی جگہ ایک بچہ حوالے کرنے پر گلشن اقبال کے اسپتال کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار شہری فراز صدیقی اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے عدالت پہنچ گیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں واقع نجی اسپتال میں…

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 12 دسمبر 2022 کو الٹراساؤنڈ میں ڈاکٹر نے جڑواں بچے بتائے تھے، 19 جولائی 2023 کو اہلیہ کی ڈیلیوری ہوئی، اسپتال والوں نے ایک بچہ حوالے کیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ اب مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے کہ کیس واپس لیا جائے، اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ایس ایچ او گلشن اقبال کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو تحفظ فراہم کریں۔

اسپتال انتظامیہ کے وکیل نے کہا کہ اسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں، ایک ہی بچہ پیدا ہوا۔

وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے غلط الزامات لگائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.