پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

نوجوان قیادت کو اہلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ذمہ داریاں دی جائیں گی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ 

اس موقع پر پنجاب کے صوبائی حلقوں میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کا تقرر کیا گیا اور جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے یوتھ کو آرڈینیٹرز کو گلی، محلے اور گاﺅں تک پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ 

انکا کہنا تھا کہ نوجوان لیڈرشپ کو ان کی اہلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ پاکستان کی روایتی سیاست بدل رہی ہے، آپ کو بھی سیاست کا انداز بدلنا ہوگا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پارٹی کو گراؤنڈ لیول پر مضبوط کرنے کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا۔ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دشمن بھی مسلم لیگ ن کی کارکردگی اور اس کے منصوبوں سے انکار نہیں کرسکتا۔ 

مریم نواز نے کہا قوم نے انتشار اور فساد کی سیاست مسترد کر دی، ترقی، خوشحالی اور کامیابی قوم کا مقدر ہے۔ اب آنے والا وقت آپ سب کا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.