بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہے۔ 

عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 13 ڈالر کمی کے بعد 1927 ڈالر فی اونس ہے۔

اسی طرح 10 گرم سونے کا دام 943 بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 501 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کمی کے بعد 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.