پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

ناروے میں بارشوں کے بعد 5 دہائیوں کا بدترین سیلاب

ناروے میں کئی روز کی بارشوں کے بعد پانچ دہائیوں کا بدترین سیلاب آگیا، جس کی وجہ سے دریا اور ندیاں 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

دریاؤں کے بند ٹوٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، مزید سیلاب کی پیشگوئی کے بعد ناروے اور سوئیڈن میں سیلاب کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ناروے کے جنوبی علاقوں میں کئی روز کی مسلسل بارشوں کے بعد دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے، منہ زور سیلابی ریلوں میں موبائل مکانات بہہ گئے، کئی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات ہوئے۔ تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں کی بڑی شاہراہیں بند ہیں اور ریلوے سروس معطل کر دی گئی ہے۔

سیلابی ریلوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں، پچھلے کئی روز سے نارڈک ریجن (شمالی یورپ) کے ممالک ناروے، فن لینڈ اور سوئیڈن میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.