چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کو آئینی ذمے داری قرار دیدیا
چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر کروانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات…
سندھ میں کورونا کے 1029 نئے کیسز رپورٹ، 5 مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14716 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 1029 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 اموات رپورٹ…
اسلامی نظریاتی کونسل نے شعیب سڈل کی رپورٹ مسترد کردی
اسلامی نظریاتی کونسل نے شعیب سڈل کی اقلیتی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں شعیب سڈل اقلیتی کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔کونسل نے شعیب سڈل کی رپورٹ کو 1973ء کے آئین کی متعدد…
پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطے
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر نظر ثانی کرنے کو تیار ہے۔ ذرائع…
این اے 249 میں چند علاقے ایسے ہیں جہاں فائرنگ کروائی جاسکتی ہے، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے این اے 249 میں بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ حلقے کے چند علاقے ایسے ہیں جہاں فائرنگ کروائی جاسکتی ہے۔ کراچی میں…
بھارت میں کورونا کے سبب ہر طرف خوف کے سائے
بھارت میں کورونا وائرس کے سبب ہر طرف خوف کے سائے نظر آنے لگے، اموات کی بڑھتی تعداد نے لوگوں کو غیر یقینی کی صورتحال میں ڈال دیا۔مریضوں کی تعداد بڑھنے پر ایمبولینسیں کم پڑ گئیں، آندھرا پردیش میں ایمبولینس نہ ملنے پر بیٹے کو آخری رسومات…
پاکستانی شہریوں پر قطر میں داخلے پر پابندی عائد
کورونا وباء کی نئی لہر کے بعد خلیجی ملک قطر نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے قطر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ قطر کی حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم نامے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور…
بشیر میمن کا بیان حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے، سلیم مانڈوی والا
سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے بیان کو حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا…
سعودی عرب میں کورونا کے 1062 نئے کیسز رپورٹ، 13مریضوں کا انتقال، وزارت صحت
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1062 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 281 ہوگئی ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 13 مریض انتقال…
ایران سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، اسے مشکل میں نہیں دیکھنا چاہتے، محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، ایران سے اچھے تعلقات اور ایران میں ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔سعودی میڈیا کو انٹرویو میں محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران کو مشکل صورتحال میں نہیں دیکھنا چاہتا،…
سعودی عرب پاکستان کی معاشی ترقی میں جاندار کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، نواف سعید المالکی
سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی معاشی ترقی میں جاندار کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق…
فلپائن کے نوجوان کا شوق، مختلف ریسٹورنٹس سے 20 ہزار کھلونے جمع کرلیے
فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک گرافک آرٹسٹ پرسیول لُوگ نامی شخص نے فاسٹ فوڈ سینٹرز سے کھانوں کے ساتھ بچوں کو تحفے میں ملنے والے 20 ہزار سے زائد کھلونے جمع کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق…
پاکستان سپر لیگ کا کل وقتی ہیڈ لانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے کل وقتی ہیڈ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے معاملات چلانے کے لیے جلد ڈائریکٹر لانے کا فیصلہ کیا جائے گا، اس وقت ڈائریکٹر کمرشل بابرحامد پی ایس…
عمران صاحب اور شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، ن لیگ
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔ایک بیان میں ترجمان ن لیگ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر سے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے سوالات کا جواب دینے کا مطالبہ…
سندھ کی بیورو کریسی میں تقرریاں اور تبادلے
سندھ کی بیورو کریسی میں تبادلے اور تقرریاں سامنے آگئیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نئے تبادلوں اور تقرریوں میں ریاض حسین سومرو کو سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن آئی اینڈ سی مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اعجاز احمد میمن…
ایک ڈوز کے بعد وائرس منتقلی کا امکان نصف ہو جاتا ہے، تحقیق
برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق کورونا ویکسین کی ایک ہی خوراک سے وائرس منتقلی کا امکان نصف ہو جاتا ہے، انگلینڈ کے ہیلتھ سیکریٹری نے تحقیق کے نتائج کو ’شاندار خبر‘ قرار دے دیا۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگ…
ڈونلڈ ٹرمپ کا آسکر ایوارڈ اکیڈمی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مشورہ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 93 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی انتہائی کم ریٹنگز آنے پر افسردہ ہوگئے اور اکیڈمی کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کا مشورہ دے دیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی میامی میں دھوپ میں بیٹھے کافی…
یورپی پارلیمنٹ میں برطانیہ سے تجارتی تعلقات کے قواعد پر مبنی معاہدے کی منظوری
یورپی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان مستقبل میں تجارت اور تعلقات کے قواعد طے کرنے والے معاہدے (TCA) کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے ہونے والی ووٹنگ میں 660 ارکان نے حمایت میں ووٹ ڈالا، 5 ارکان نے مخالفت کی…
انڈونیشیا: اسمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد
انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کا بڑا گروہ پکڑا گیا، گروہ سے افغانستان سے لائی گئی آٹھ کروڑ بیس لاکھ مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق جکارتا اور سماٹرا صوبوں میں کی گئیں مختلف کارروائیوں میں منشیات اسمگلنگ کے بڑے گروہ کو…
بھارت: کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی
بھارت میں کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 لاکھ 60 ہزار 960 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا سے…