بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مویشی منڈی لاہور میں 40 لاکھ روپے میں بیل کی جوڑی

منڈی شاہ پور کانجراں لاہور میں بیلوں کی جوڑی نے دھوم  مچادی۔ بیوپاری نے بیلوں کی جوڑی کی قیمت چالیس لاکھ روپے مقرر کردی۔

جیونیوز کے رپورٹر نے بیوپاری سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس کی قیمت تو بہت زیادہ ہے، 40 لاکھ میں تو پلاٹ مل جاتا ہے۔

نمائندہ جیو نیوز کے سوال پر بیوپاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ پلاٹ خرید لیں، قربانی چھوڑیں۔

بیوپاری نے جب قیمت بتائی تو خریداروں کے پیر لڑ کھڑا گئے، مگر پھر بھی لوگوں کا کہنا ہے کہ جانور کی قیمت زیادہ ضرور ہے مگر ان کی خوب صورتی سے زیادہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.