بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی: صحت کارڈ پلس سے 7 ماہ میں ڈھائی لاکھ مریضوں کا مفت علاج کیا گیا

صحت کارڈ پلس سے صوبہ خیبرپختونخوا میں سات ماہ کے دوران  2لاکھ 50 ہزار 439 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا، جس پر وزیر اعظم نے کے پی حکومت کو مبارک باد بھی دی۔

خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 1 لاکھ 74 ہزار 388مریضوں نے پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج کروایا، صرف 76 ہزار  52 مریضوں نے سرکاری اسپتالوں کا رخ کیا۔

 7 ارب 20 کروڑ روپے مختلف اسپتالوں کو علاج کی مد میں ادا کیے گئے، رواں مالی سال 70 لاکھ سے زائد خاندانوں کے لئے 23 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

ضم شدہ اضلاع میں صحت انشورنس سہولت بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردی، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی 13 ارب میں سے 5 ارب 80 کروڑ روپے واپس کرے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، مفت علاج سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر  ہوگا، غربت میں کمی آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.