بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاتھی کے بوتل سے خود دودھ پینے کی ویڈیو وائرل

ہاتھی کے بوتل سے خود ہی دودھ پینے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

کیا آپ ہاتھی کی ویڈیو دیکھنا پسند کرتے ہیں؟ اگر ہاں! تو پھر یہ ویڈیو آپ کو یقیناً محظوظ کرے گی۔

ہاتھی کے دودھ پینے کی 11سکینڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جسے لوگوں نے خوب سراہا۔

اس مختصر کلپ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہاتھی بوتل سے دودھ خود ہی پی رہا ہے، وہ عملاً کہہ رہا ہے کہ اُسے اس کے لیے کسی کی مدد درکار نہیں۔

آپ بھی مندرجہ بالا ویڈیو دیکھیں اور ہاتھی کی اس خوبصورت اور سادگی سے بھرپور ادا سے لطف اندوز ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.