بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کا میئر 400 ارب روپے کا حساب دے، وقار مہدی کا مطالبہ

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا میئر 400 ارب روپے کا حساب دے ۔

کراچی سے جاری بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سٹی میئر کو کراچی کی ترقی کے لیے 400 ارب روپے ملے، ہم پوچھتے ہیں وہ کہاں گئے؟

انہوں نے کہاکہ انتخابات نزدیک آتے ہی ایم کیو ایم کو شہریوں کے حقوق کا درد جاگ اٹھتا ہے، کراچی کے باشعور عوام نے ایم کیو ایم کی ریلی کو مسترد کردیا ہے۔

پی پی سندھ کے رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی آج کی ریلی سیلاب نہیں فلاپ ریلی تھی، ہمیں کراچی کی ترقی کے لیے دیے گئے 400 ارب روپے کا حساب چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی میں 900 ارب روپے کی مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام کیا جارہا ہے۔

وقار مہدی نے یہ بھی کہاکہ 2003 میں ایم کیو ایم نے مشرف کے ساتھ مل کر کے ای ایس سی کو فروخت کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.