بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان امریکا، بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں، مراد سعید

وفاق وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔

میر پور آزاد کشمیر کے علاقے چکسواری السلام گڑھ میں جلسے سے خطاب میں مراد سعید نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ ایک وزیراعظم نواز شریف تھے جن کے پاس کشمیر کی حریت قیادت سے ملاقات کا وقت ہی نہیں تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ آزاد کشمیر کے الیکشن دھاندلی نہیں اپوزیشن کے کرتوت ان کے لیے تباہی کی وجہ بنیں گے۔

اُن کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو اپنی تقاریر میں کہتے ہیں ہم آزاد کشمیر کو بدلیں گے، لیکن شاید و ہ یہ بھول گئے سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔

مراد سعید نے یہ بھی کہاکہ عمران خان امریکا اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.