بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں امریکی ویکسین موڈرنا لگانا شروع کر دی گئی، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ماس ویکسینیشن سنٹر ایف نائن پارک میں امریکی ویکسین موڈرنا لگانا شروع کر دی گئی ہے۔ 

این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے منتخب ویکسینشن مراکز پر پیر سے موڈرنا ویکسین دستیاب ہوگی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ موڈرنا ویکسین وفاقی اکائیوں کے 49 ویکسی نیشن مراکز پر دستیاب ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین پنجاب کے 15 ویکسی نیشن مراکز، سندھ کے 2 ، خیبر پختونخوا کے 13 اور بلوچستان کے 3 ویکسینیشن سینٹرز پر دستیاب ہوگی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد کے 5 ویکسینیشن مراکز، گلگت بلتستان کے 6 ویکسینیشن مراکز اور آزاد جموں و کشمیر کے 5 ویکسینیشن مراکز پر موڑدنا ویکسین دستیاب ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.