بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کل شام سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ زیرو ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ کل شام سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہے۔  

ملک میں جاری حالیہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وفاقی وزیر توانائی کا بیان سامنے آگیا۔ 

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آر ایل این جی 80 فیصد تک بحال ہو چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کل شام 5 بجے سے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ زیرو ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.