بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں موڈرنا ویکسین کون کون لگواسکتے ہیں؟

پاکستان میں موڈرنا ویکسین کون کون لگواسکتا ہے؟ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اس حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق غیر ملکی ورک پرمٹ اور ویزا کے حامل پاکستانی موڈرنا ویکسین لگواسکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق بیرون ممالک تعلیم کے لیے جانے والے بھی موڈرنا ویکسین لگواسکتے ہیں۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق موڈرنا ویکسین دراصل 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔

گائیڈلائنز کے مطابق حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں بھی موڈرنا ویکسین لگواسکتی ہیں۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق دل، جگر، ہائپرٹینشن اور ذیابیطس کے مریض بھی موڈرنا ویکسین لگواسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.