بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامونکی ریلوے اسٹیشن شہریوں کیلئے تفریح کا مرکز بن گیا

کامونکی ریلوے اسٹیشن جہاں کوئی ٹرین رکتی ہے اور نہ ہی کوئی مسافر آتا ہے لیکن اس کے پلیٹ فارم کسی پارک اور گراؤنڈ سے محروم شہریوں کے لئے تفریح کا مرکز بن گئے ہیں۔

کامونکی ریلوے اسٹیشن، جہاں سے کئی ٹرینیں سیٹی بجاتے گزر جاتی ہیں، مگر رکتی کوئی نہیں  ہے۔

ٹرین نہیں رکتی تو کیا ہوا، کامونکی کے باسیوں نے ریلوے اسٹیشن کی رونقیں ماند نہیں پڑنے دیں، کہیں بچے کرکٹ کھیل رہے ہیں، تو کہیں نوجوان سیر کو نکلے ہیں، تو کہیں بزرگ بیٹھے تاش سے دل بہلا رہے ہیں۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ ٹریک پر کھیلنے سے جانی نقصان کا خطرہ ہے۔ لیکن کھیلنے کو کوئی میدان نہیں تو وہ کھیلنے کہاں جائیں۔

ٹرینوں کے اسٹاپ ختم ہونے سے ریلوے اسٹیشن پر تعینات عملہ پریشان دکھائی دیتا ہے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ کامونکی ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے اسٹاپ بحال کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کے لیے میدان اور تفریح کے لیے پارک بنائے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.