بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکھر میں طالبہ اسکول جاتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرگئی

سکھر میں طالبہ اسکول جاتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرگئی، تاہم شاہراہ پر گزرتے لوگوں نے اسے بچالیا۔ شہریوں کو کہنا ہے بار بار شکایات کے باوجود انتطامیہ کوئی توجہ نہیں دیتی۔

واقعہ صبح مینارہ روڈ پر شالیمار کے علاقے میں پیش آیا جہاں اسکول جاتی بچی گٹر کے کھلے مین ہول میں گرگئی، شاہراہ پر گزرتے لوگوں نے فوری طور پر معصوم بچی کو گٹر سے نکالا۔

بچی کو گٹر سے نکالنے کیلئے مینارہ روڈ پر شہریوں کا رش لگ گیا گٹر سے نکلنے کے بعد بچی مکمل طور پر سہمی ہوئی تھی۔

شہریوں کا کہناہے کہ اسی مین ہول میں پہلے گائے کا بچھڑا بھی گر چکا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر کے مین ہول کھلے ہوئے ہیں انتظامیہ کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود کھلے مین ہولز کو بند کرنے کیلئے انتطامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.