بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: کیمپ جیل کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر کیمپ جیل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس نے اس وقعے کو دیرینہ دشمنی کا نتیجہ قرار دے دیا۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  سی سی پی او لاہور نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.