جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اے ٹی پی ورلڈ ٹینس: اعصام الحق اور راجر جولین کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی

اے ٹی پی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور اُن کے پارٹنر راجر جولین فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں اُنہوں نے سوئیڈن کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹ میں 3-6  اور 2-6 سے شکست دی۔اسٹاک ہوم میں جاری…

این اے 133: 11 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

الیکشن کمیشن نے این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے 11 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز کو شیر اور پیپلز پارٹی کے محمد اسلم گل کو تیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے 9 آزاد امیدواروں کو بھی…

شاہد آفریدی ، شاہین آفریدی سے ناراض ہوگئے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد خان آفریدی شاہین شاہ آفریدی سے ناراض ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیمی فائنل میں شاہین آفریدی کی بولنگ پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیچ ڈراپ ہونے کے بعد…

اسد عمر عینک کا نمبر تبدیل کرکے دیکھیں، انجام دکھائی دے گا، حافظ حمداللّٰہ

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے وفاقی وزیر اسد عمر کو عینک کا نمبر بدلنے کا مشورہ دے دیا۔وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اسد عمر عینک کا نمبر تبدیل کرکے دیکھیں انہیں اپنا انجام…

وفاقی وزیر اسد عمر نے کارکنوں کے ذریعے تشدد کی دھمکی دی

وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور میڈیا کو اپنے کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے اگر لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے تو انھیں…

انٹر بینک میں ڈالر 176 روپے پر پہنچ گیا

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت1 روپے 82 پیسے اضافے کے ساتھ 176 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹسکے مطابق ڈالر کےمقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اور آج انٹر…

آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں، رپورٹ

 ذرائع اوگرا کے مطابق آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی تاہم 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے…

گھریلو صارفین کےلیے 3 وقت کھانا پکانے کے لیے گیس فراہمی کی تجویز

گھریلو صارفین کیلئے 3 وقت کھانا پکانے کیلئے گیس فراہمی کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ موسم سرما کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی آئندہ ہفتے منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ گھریلو سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر گیس ملے گی، 11 نومبر کو…

پاکستان کی کئی شعبوں میں افغانستان کو مدد کی پیشکش

پاکستان نے کئی شعبوں میں افغانستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کردی ہے۔یہ انکشاف ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے اسلام آباد میں ہفتے وار میڈیا بریفنگ میں کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کئی شعبوں میں افغانستان کو تکنیکی مدد کی…

سعد رضوی کیخلاف مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے  سربراہ سعد رضوی کیخلاف مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ سعد رضوی سمیت کارکنوں کیخلاف متعدد مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ…

سرفراز احمد بھی حسن علی کے حق میں بول پڑے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد بھی فاسٹ بولر حسن علی کے حق میں بول پڑے۔ایک بیان میں سرفراز احمد نے فاسٹ بولر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ حسن علی آپ پاکستان کی شان ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو گزشتہ رات کی پرفارمنس…

وزیراعظم عمران خان سے افغان وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دوران گفتگو افغانستان کے منجمد اثاثوں کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وہ افغان عوام کی…

خسرہ سے اس سال پاکستان میں 800 اموات ہوچکیں، والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں، ماہرین

پاکستان میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال خسرہ کے چار گنا زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور خدشہ ہے کہ اب تک اس مرض کے نتیجے میں پورے ملک میں 800 سے زائد بچوں کی اموات ہو چکی ہوں گی، والدین سے درخواست ہے کہ پیر 15 نومبر سے شروع ہونے والی مہم…

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ…

اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، وزیراعظم نے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو ذمہ داری سونپی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری…

حکومت پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کو مساوی نمائندگی دینے پر رضامند

الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کو مساوی نمائندے دینے پر رضا مند ہوگئی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمانی کمیٹی میں مساوی نمائندگی کا اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق…

پاکستان نے 3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیے

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کے 552ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریباً 3 ہزار ویزے جاری کر دیے۔بھارت کے سکھ یاتری 17 سے 26 نومبر 2021ء تک بابا گرو نانک کے 552ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں…