بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی وزیر اسد عمر نے کارکنوں کے ذریعے تشدد کی دھمکی دی

وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور میڈیا کو اپنے کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے اگر لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے تو انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ یقین تھا کہ دیانتدار وزیراعظم ہوگا تو کالا قانون ختم ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ دو ارب پندرہ کروڑ میں اسلام آباد میں دیہی علاقوں میں کام ہوا ہے، اس سال 50 کروڑ روپے کا اسلام آباد کے دیہی علاقے میں کام ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خان جھکا نہیں نہ ڈرا، پہلے مودی نے للکارا تو دو جہاز گرائے، نواز شریف بیٹوں اور سمدھی سمیت بھاگ گئے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ عوام کا پیسہ لندن فلیٹوں کے لیے نہیں یہ پیسے عوام کے لیے ہیں، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، الحمداللّٰہ ساری دُنیا سے بہتر معیشت چل رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ احساس راشن کارڈ ہر دوسرے سے تیسرے گھرانے کو دیا جائے گا، مہنگائی پہلی دفعہ نہیں ہوئی، آپ کا لیڈر درد رکھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.