بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد عمر عینک کا نمبر تبدیل کرکے دیکھیں، انجام دکھائی دے گا، حافظ حمداللّٰہ

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے وفاقی وزیر اسد عمر کو عینک کا نمبر بدلنے کا مشورہ دے دیا۔

وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اسد عمر عینک کا نمبر تبدیل کرکے دیکھیں انہیں اپنا انجام دکھائی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرے گی، وفاقی وزراء میں دم ہے تو روک کر دکھائیں۔

قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیر پاؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اگلے الیکشن کےلیے پارٹی تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ دراصل حکومت کی طبعی عمر پوری ہونے پر فصلی بٹیرے بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.