بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتی دعووں کے برعکس ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی

حکومتی دعووں کے برعکس ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، حالیہ ہفتہ مہنگائی میں 1 اعشاریہ 81 فیصد اضافہ ہوا، یوں مجموعی شرح 17 اعشاریہ 37 فیصد ہو گئی۔

سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 18 اعشاریہ 62 فیصد پر پہنچ گئی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ایک ہفتہ میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 29 پیسے اضافہ ہوا جبکہ بجلی چارجز 18 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد 6 روپے 75 پیسے فی یونٹ ہو گئے۔

نسلہ ٹاور مسمار کرنے کے معاملے میں کمشنر کراچی نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو خط لکھ دیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں اوسط 12 روپے 07 پیسے اضافہ ہوا، اس دوران انڈے، آلو، پیاز، گڑ، دودھ، ایل پی جی اور مٹن مہنگے ہوئے۔

6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط 10 روپے 29 پیسے کم ہوگئی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 11 پیسے سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتہ دال مونگ، دال ماش، دال چنا، لہسن بھی سستے ہوئے۔

عمر کوٹ پولیس نے شوہر کو قتل اور بیوی کو اغوا کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.