بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمرکوٹ: شوہر کو قتل اور بیوی کو اغوا کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

عمر کوٹ پولیس نے شوہر کو قتل اور بیوی کو اغوا کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پتھورو میں گزشتہ روز شوہر کے قتل اور بیوی کے اغوا کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بیوی کو اغوا کرکے لیے گئے۔

حکومتی دعووں کے برعکس ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،حالیہ ہفتہ مہنگائی میں 1اعشاریہ 81 فیصد اضافہ ہوا،یوں مجموعی شرح 17 اعشاریہ 37 فیصد ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق خاتون کی بازیابی اور مزید ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.