بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی کئی شعبوں میں افغانستان کو مدد کی پیشکش

پاکستان نے کئی شعبوں میں افغانستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کردی ہے۔

یہ انکشاف ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے اسلام آباد میں ہفتے وار میڈیا بریفنگ میں کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کئی شعبوں میں افغانستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کی صورتحال پر ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندوں نے ملاقات کی ہے ۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دفترخارجہ ترجمان کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ نے ٹرائیکا پلس فارمیٹ کے تحت خصوصی نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت کےلیے اپوزیشن یا پی ڈی ایم کوئی چیلنج نہیں۔

ترجمان کے مطابق آج صبح افغان وفد اور ٹرائیکا پلس نے وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

دفترخارجہ ترجمان کے مطابق کرتار پور راہداری گزشتہ سال جون سے پاکستان کی طرف سے کھلی ہے۔

ترجمان کے مطابق امید ہے بھارت بھی یاتریوں کو کرتار پور جانے کے لیے راہداری سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.