بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کو مساوی نمائندگی دینے پر رضامند

الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کو مساوی نمائندے دینے پر رضا مند ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمانی کمیٹی میں مساوی نمائندگی کا اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کی پارلیمانی کمیٹی میں 6، 6 ارکان ہوں گے اور اس کی چیئرپرسن شیری مزاری ہوں گی۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت کےلیے اپوزیشن یا پی ڈی ایم کوئی چیلنج نہیں۔

حکومت نے پارلیمانی کمیٹی سے شفقت محمود، خالدہ اطیب، کامل علی آغا اور سینیٹر ہدایت اللّٰہ کو ڈراپ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں اعظم سواتی، فواد چوہدری، تاج حیدر، اعظم نذیر تارڑ اور منظور کاکڑ کو شامل کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

نظرثانی شدہ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس 15 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے، کمیٹی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے ممبران کے تقرر پر غور کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلی کمیٹی میں حکومت کے 7 اور اپوزیشن کے 5 ممبران کو لیا گیا تھا، کمیٹی کے اس سے قبل 2 اجلاس اپوزیشن کے تحفظات کے باعث بلاکر ملتوی کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.