بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئندہ کوئی حکومت کسی شہری کو زمین بیچنے پرمجبور نہیں کرسکے گی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ کوئی حکومت کسی شہری کو زمین بیچنے پر مجبور نہیں کرسکے گی، اسلام آباد میں کئی دہائیوں سے ظلم ہورہا تھا، جس کو زمین دی، الاٹمنٹ نہیں دی۔

اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یقین تھا کہ دیانتدار وزیراعظم ہوگا تو کالا قانون ختم ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خان جھکا نہیں نہ ڈرا، پہلے مودی نے للکارا تو دو جہاز گرائے، نواز شریف بیٹوں اور سمدھی سمیت بھاگ گئے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ عوام کا پیسہ لندن فلیٹوں کے لیے نہیں یہ پیسے عوام کے لیے ہیں، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، الحمداللّٰہ ساری دُنیا سے بہتر معیشت چل رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ احساس راشن کارڈ ہر دوسرے سے تیسرے  گھرانے کو دیا جائے گا، مہنگائی پہلی دفعہ نہیں ہوئی، آپ کا لیڈر درد رکھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.