بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 9 جاں بحق، 391 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 584 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 9 مریض انتقال کرگئے جب کہ 391 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 142 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 330 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 27 ہزار 228 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 52 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 810 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 599 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 51 ہزار 643 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 631 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 606 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 967 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 21 ہزار 58 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 926 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 407 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 786 اموات اور 1 لاکھ 71 ہزار 733 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 249 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 319 ہے۔ اسلام آباد میں 947 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 5 ہزار 983 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 501 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 44 ہے۔ آزاد کشمیر میں 741 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 716 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 383 جب کہ فعال کیسز کی 125 ہے۔ صوبے میں 358 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 900 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 400 جب کہ فعال کیسز 19 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 195 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.