بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کا قومی ٹیم کیلیے سوشل میڈیا پر پیغام

اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست کھانے پر قومی ٹیم کے نام پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے قومی ٹیم کیلیے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں بخوبی جانتا ہوں آپ سب اس وقت کیسا محسوس کررہے ہیں؟مجھے  بھی کرکٹ کے میدان میں ایسی مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عمران خان نے آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر میں آسٹریلیا کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

خیال رہے کہ دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کا میچ انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہرکردیا۔

You might also like

Comments are closed.