بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان سے فتح کا نوالا چھین کر آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

دبئی (رپورٹ: سید وزیر علی قادری) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔

عالمی کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو تر نوالہ دے کر وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوادیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی فائنل میں آمد کی خبر مظلوم عوام کی آہ بن کر دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر اس وقت کام دکھا گئی جب دوسرے سیمی فائنل کی فاتح نے گرین شرٹس کو بالآخر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

 آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو فتح کی صورت میں حاصل ہوا۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔جواب میں ہدف گیند پہلے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا۔

 پاکستان کی طرف سے فخر زمان، محمد رضوان، بابر اعظم کی بہترین بلے بازی بھی قوم کو  فائنل میں پہنچ کر کپ کے حصولِ کی خوشخبری دینے میں ناکام رہی اور وزیر اعظم کی آمد کی خبر کو اسٹیڈیم میں موجود پاکستانیوں نے  نحوست قرار دیا۔

 بھارت میں جشن کا سماں امارات میں بھی شکست خوردہ بھارت سے تعلق اور پاکستان سے بغض رکھنے والوں نے ٹرننگ پوائنٹ کو اپنی جھینپ مٹانے کا موقع بنالیا۔

آسٹریلیا پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا14 نومبر کو نیوز لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گا،177رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 19ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا،پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں ڈیوڈ وار نر 49رنز بناکر نمایاں رہے۔

مارکس اسٹوئنس کی 40رنز کی ناقابل شکست اننگز نے آسٹریلیا کو فاتح بنادیا، آسٹریلیا کی پہلی وکٹ پہلے رن پر گرگئی تھی،دوسری وکٹ 52رنز پر گری اورتیسری77رنز پر  جبکہ آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف چوتھی وکٹ 89رنز پر گر گئی تھی،13ویں اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 5وکٹوں پر 103رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف پانچویں وکٹ 96رنز پر گرگئی،گلین میکسوئل 7رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

You might also like

Comments are closed.