بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، میچ کی بعض غلطیوں کا ذکر

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا۔

اجلاس میں ملکی معیشت، مہنگائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات زیر بحث رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کو مساوی نمائندے دینے پر رضا مند ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کل کے سیمی فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کی بعض غلطیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ٹیم آخر تک پر اعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت کےلیے اپوزیشن یا پی ڈی ایم کوئی چیلنج نہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے ویلفیئر کے حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے پر زور دیا اور استفسار کیا کہ ویلفیئر کے اتنے کام ہو رہے ہیں، عوام تک کیوں نہیں پہنچا پا رہے؟

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کے لیے کیاکر رہی ہے، عام آدمی کو ریلیف حکومت کی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.