بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان سے افغان وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دوران گفتگو افغانستان کے منجمد اثاثوں کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وہ افغان عوام کی امداد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان نے کئی شعبوں میں افغانستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور خطے کے لیے پرامن، مستحکم اورخودمختار افغانستان کی ضرورت پر زور دیا۔

عمران خان نے امیر خان متقی سے کہا کہ سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات افغانستان کے استحکام کو تقویت دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کی صورتحال پر ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندوں نے ملاقات کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے افغان عبوری حکومت بین الاقوامی برادری سے تعمیری رابطےجاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے افغان عبوری حکومت موجودہ مشکلات سے نمٹنے کے لیے مثبت اقدامات کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان بھائیوں کی بھارت سے گندم کی نقل و حمل کی درخواست پر غور کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.