بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعد رضوی کیخلاف مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے  سربراہ سعد رضوی کیخلاف مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ سعد رضوی سمیت کارکنوں کیخلاف متعدد مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پہلے مرحلے میں وہ مقدمات واپس لئے جائیں گے جن کی سزا 3 سال یا اس سے کم ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سربراہ ٹی ایل پی اور ان کے کارکنوں کے خلاف دوسرے مرحلے میں 5 سال یا اس سے کم سزا والے مقدمات واپس لئے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.