جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب انتخابات، سپریم کورٹ کی فنڈز فراہمی کی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے الیکشن کمیشن کو دی گئی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی۔الیکشن کمیشن، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آج عدالتِ عظمیٰ میں رپورٹس جمع کرائیں گے۔الیکشن کمیشن فنڈ موصول ہونے یا…

آپ میرے لیے چاچا نہیں، بوم بوم ہو، شاہد آفریدی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دھواں دھار اننگز کھیلنے پر شاہد آفریدی نے افتخار احمد کی تعریف کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاہد آفریدی نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میرے لیے چاچا نہیں بلکہ…

ڈیم فنڈز، سپریم کورٹ کے اختیار کیخلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کے اختیار کے خلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل عدنان اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے دورانِ سماعت…

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا یوکرین کے علاقے میں ملٹری ہیڈکوارٹرز کا دورہ

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ریجن خیرسون میں ملٹری ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے اور وہاں ہونے والی ملٹری کمانڈ میٹنگ میں شرکت کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے لوہانسک ریجن میں نیشنل گارڈز ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔رپورٹس کے…

مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر 20 اپریل تک پاکستان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمے داریاں دی جائیں گی۔واضح رہے کہ مکی…

افتخار جس گیند پر آؤٹ ہوا وہ چھکا بھی ہو سکتا تھا، جمی نیشم

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے کہا ہے کہ افتخار جس گیند پر آؤٹ ہوا وہ چھکا بھی ہو سکتا تھا، خوش ہیں کہ میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں رہا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جمی نیشم نے کہا کہ سیریز کے آغاز میں کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے میں…

امریکا میں غلط گھر کی بیل بجانے پر شہری کی سیاہ فام نوجوان پر فائرنگ

امریکا کی ریاست میسوری کے شہر کینساس میں 16 سالہ سیاہ فام نوجوان کو غلط گھر کی بیل بجانے پر گھر کے مالک نے گولیاں مار دیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے رالف پال نامی نوجوان نے اپنے چھوٹےجڑواں بھائیوں کو دوست کے گھر سے واپس گھر لے…

خاتون جج کو دھمکی: عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔دورانِ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر راجہ رضوان…

خیبر، پہاڑی تودہ گرنے سے مال بردار گاڑیوں میں آگ

خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔10 سے زائد گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آنے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں میں لگی آگ…

پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش

پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سیالکوٹ، حافظ آباد، بہاولپور سمیت کئی شہروں میں ابر کرم نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ سبی، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بھی آندھی کے ساتھ…

میں اور رضوان جلدی آؤٹ ہوگئے تو پریشر آیا، بابر اعظم

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں اور رضوان جلدی آؤٹ ہوگئے تو بیٹنگ پر پریشر آیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 163 رنز پر نیوزی…

راجن پور، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

راجن پور میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیم پہنچی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ…

تنخواہیں روکنے کا کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا، محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کا کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا۔خیبر پختونخوا میں عید پر ملازمین کی پیشگی تنخواہوں کے معاملہ پر محکمہ خزانہ نے خود مختار اور نیم خودمختار اداروں کے نام مراسلہ جاری کر…

وزیراعظم نے کل حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کل سہ پہر ساڑھے 3 بجے حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جہاں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں جماعت اسلامی کی طرف سے…

زرعی ترقیاتی بینک خان بیلہ میں کروڑوں کا غبن کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک خان بیلہ میں ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کا غبن کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں سابقہ منیجر ابرار الحسنین، کیشیئر محمد صہیب، آپریشنل منیجر ساجد…

ملک میں حالات گھمبیر، اداروں میں تصادم ملک کے مفاد میں نہیں، یوسف گیلانی

پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں حالات گھمبیر ہیں، اداروں میں تصادم ملک کے مفاد میں نہیں۔ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی طاقتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے اور 18ویں ترمیم…

فواد چوہدری چھوٹے بھائی، لیکن زبان ذرا زیادہ دراز ہے، اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری چھوٹے بھائی ہیں لیکن اُن کی زبان ذرا زیادہ دراز ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت اور…

آئین میں 90 دن کے ساتھ دیگر آپشن بھی موجود ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ آئین میں صرف 90 دن کا ہی ذکر نہیں دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت میں ڈائیلاگ ہی ایک بڑا راستہ ہے، پیپلز پارٹی کی اس سوچ کی پوری طرح توثیق کرتے ہیں۔وفاقی…

ملتان: ضلعی انتظامیہ کے چھاپے، چینی کی 1400 بوریاں برآمد

ملتان میں اسسٹنٹ کمشنرز نے چھاپہ مار کارروائیوں میں ہزاروں من چینی کی بوریاں برآمد کرلیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کا چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عمر…

پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگنے والی نہیں، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی پی الیکشن سے بھاگنے والی نہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں عوام کے پاس جائیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ ہم پیاز اور…