جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کے استقبال کیلئے گلگت بلتستان سے قافلے روانہ

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کے لیے گلگت بلتستان سے قافلے روانہ ہوگئے۔

اس ریلی کی قیادت انجینئر محمد انور کر رہے ہیں، یہ قافلہ ناران کاغان کے راستے سے موٹر وے تک پہنچے گا۔

محمد انور نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف امن و خوشحالی کی ضمانت ہیں، گلگت بلتستان اور چلاس سے قائد کے استقبال میں ہزاروں کارکن شریک ہوں گے۔

العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی قانونی ٹیم حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کی واپسی امن سے معشیت کی بحالی کا سفر ہے۔

محمد انور کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے محسن ہیں، گلگت بلتستان سے سب سے بڑا قافلہ ہم لا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.