جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس، پرویز الہٰی کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطلی کی استدعا مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت واپس لینے کے فیصلے کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر جسٹس تنویر سلطان نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران پرویزالہٰی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کے جج کے پاس ضمانت واپس لینے کا اختیار نہیں، ریاست کے کیسز میں فوری حکمِ امتناع جاری کیا جاتا ہے۔

پرویز الہٰی کے وکیل کی جانب سے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.