جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز خطرناک ہیں: آسٹریلوی کپتان

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز خطرناک ہیں۔

بنگلورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے کہا کہ فائنل الیون کا فیصلہ کل ہی ہو گا، کوشش کریں گے کہ اچھی بولنگ کریں۔

پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر اچھے ہیں، رضوان بھی فارم میں ہیں اور شاہین ایک اچھا بولر ہے، پاکستان ایک مضبوط حریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں اچھی پچ کی توقع ہے، یہاں ماحول بیٹنگ کے لیے سازگار ہو گا۔

کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کےکھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  ون ڈے کرکٹ میں مڈل اوورز کافی اہم ہوتے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں ہر ٹیم اچھی ہے، یہاں 10 بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے۔

پیٹ کمنز کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی میچ آسان نہیں، ہر میچ میں سو فیصد دینا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.